سبک اندام

قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )

معنی

١ - دبلا پتلا، نازک جسم کا؛ (مجازاً) محبوب۔  ذکر جس میں ہو جمال سبک انداماں کا گفتگو وہ سبک از بادِ سحر ہوتی ہے      ( ١٩٦٨ء، غزال و غزل، ٣١ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'سبک' کے ساتھ فارسی اسم 'اندام' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٦٨ء سے "غزال و غزل" میں مستعمل ملتا ہے۔